کراچی(آئی این پی)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس پر ایم کیوایم پاکستان نے اپنے خلاف سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس حذف کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔تین رکنی بینچ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے، عدالت نے ملزمان کے خلاف ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی طلب کرلی۔عدالت نے کہا کہ جج نے ریمارکس شواہد کی روشنی میں دیے ہوں گے؟ جس پر وکیل ایم کیو ایم نے بتایا کہ ایک ملزم کو ایم کیوایم کا یونٹ انچارج لکھا گیا ہے ، ایم کیوایم کا بحیثیت پارٹی کوئی کردار نہیں، ایم کیوایم پاکستان ایک رجسٹرڈ جماعت اور ملک کے سیاسی نظام کا حصہ ہے۔