اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف میں تقرری کر دی گئی۔ مریم کیانی کوسینئر ایڈوائزر ٹو ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی ایم ایف مقررکردیاگیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مریم کیانی کی آئی ایم ایف، واشنگٹن ڈی سی میں تقرری 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ہے،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کی مریم کیانی جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن تھیں۔