ہالینڈ کے ہائی پرفارمنس کے ماہر ہرمن کروئس کو دو سال کیلئے قومی ہاکی کوچنگ ایڈوائزر مقرر

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں ہاکی کے گرتے ہوئے معیار کو دوبارہ بلند کرنے اور کھیل کی بحالی کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ہالینڈ کے مایہ ناز ہاکی کوچ اور ہائی پرفارمنس کے ماہر ہرمن کروئس کو ابتدائی طور پر دو سال کے لیے پاکستان کا 'قومی ہاکی کوچنگ ایڈوائزر' مقرر کر دیا ہے۔ وہ سینئر اور جونیئر قومی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے سمیت پاکستان ہاکی میں کوچنگ اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے جدید اور پائیدار 'ہائی پرفارمنس فریم ورک' تیار کریں گے۔ مختلف شعبوں کے ماہر کوچز کے ساتھ مل کر تکنیکی معاونت فراہم کریں گے اور ٹیلنٹ کی شناخت کے پروگرامز کو بہتر بنائیں گے۔ذمہ داریوں کا باقاعدہ آغازہرمن کروئس آئندہ ورلڈ کپ کے آغاز پر پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے، جہاں وہ عبوری دور کے دوران کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ورلڈ کپ کے فوری بعد، وہ ایشین گیمز اور دیگر بڑے بین الاقوامی ایونٹس کے لیے سینئر اور جونیئر ٹیموں کی منصوبہ بندی اور تیاریوں کی باقاعدہ قیادت سنبھالیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق، ہرمن کروئس کا یہ تقرر پاکستان ہاکی کی بحالی کی جامع حکمت عملی کا پہلا حصہ ہے۔