بھارت نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرشنا مورتی کو برطرف کردیا

نئی دہلی (آئی این پی )پاکستان کے اقتصادی استحکام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈمیں بھارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرشن مورتی وی سبرامنین کو ان کی مدت مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل ہی اچانک برطرف کر دیا گیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سبرامنین نے مبینہ طور پر آئی ایم ایف کے ڈیٹا سیٹس اور فیصلوں پر سوالات اٹھائے تھے۔بھارتی کابینہ کی اپوائنٹمنٹس کمیٹی نے کرشن مورتی کی برطرفی کی منظوری دے دی ہے، تاہم سرکاری طور پر انہیں ہٹائے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔