بھارت کے شمالی ریاست ہماچل پردیش میں بیلاس پور کے قریب شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک مسافر بس دب گئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تین زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔وزیراعلیٰ سکھووندر سنگھ سکھو کے دفتر کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو اہلکار مزید لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں تعینات ہیں۔ بس مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، اور ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے مٹی اور پتھروں کو ہٹا رہی ہیں۔