پی پی 155،156میں سیوریج مسائل پر تحریک التواجمع

نشاط کالونی کے سیوریج کو والٹن روڈ سے ملانے والا پائپ چھوٹا:ایم پی آئی 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی میں پی پی 156 اور 155 میں درپیش سیوریج مسائل پر تحریک التوا کار جمع کرادی گئی ،تحریک التوا کار پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی علی امتیاز وڑائچ نے جمع کرائی،تحریک کے متن میں م ئوقف اختیار کیا گیا کہ حلقہ پی پی 156 اور پی پی 155 کا سیوریج بذریعہ نالہ والٹن روڈ سیوریج میں شامل ہوتا ہے، والٹن روڈ پر نئی سیوریج لائن ڈال دی گئی ہے اور پی پی 155، 156 کا ملحقہ نالہ بند کر دیا گیا ہے،نشاط کالونی اور ملحقہ علاقوں کے سیوریج سسٹم کو والٹن روڈ سیوریج سے ملانے کے لیے صرف 18 انچ سائز کی پائپ لائن استعمال کی جارہی ہیاس حوالے سے اہل علاقہ کی حکومتی افسران کو بار بار نشاندہی کے باوجود یہ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا ہے، اتنی چھوٹی پائپ لائن ایک بڑے علاقے کے لیے انتہائی نا کافی ہے،ملحقہ علاقوں میں کم از کم 4 فٹ بڑی پائپ لائن ڈالنی چاہیے،ورنہ یہ اہلیان علاقہ کے لیے ایک عذاب بن جائے گا، اگر بارش ہو جائے تو فیصل گھمن شہید روڈ پر کئی کئی گھنٹے پانی رکا رہتا ہے۔