بنکاک(آئی این پی ) جنگ بندی معاہدے کے تحت تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے 18 فوجیوں کو رہا کر دیا ، جن کو جولائی میں حراست میں لیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے کے بعد کیا گیا ہے، جو سرحدی جھڑپوں کے خاتمے کیلئے طے پایا تھا۔تھائی لینڈ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق فوجیوں کی واپسی نیک نیتی اور اعتماد سازی کے اظہار کے طور پر کی گئی ہے۔کمبوڈیا کی وزارتِ قومی دفاع نے تصدیق کی کہ یہ فوجی بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کمبوڈیا پہنچے، جہاں انہوں نے تھائی تحویل میں 155 دن گزارے