علی امین گنڈا پور استعفے پر آمنے سامنے بابر سلیم سواتی

 علی امین گنڈا پور نے وزیر اعلیٰ ہائوس بلا کر استعفیٰ دینے کا کہا سپیکر پختو نخوا اسمبلی نے انکارکردیا 
پشاور(خصوصی رپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ، جس پر انہوں نے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔وزیر اعلی گنڈا پور نے وزرا کو فارغ کرنے اور وزارتوں میں رد و بدل کے بعد اب سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی ٰخیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو وزیر اعلیٰ ہائوس بلا کر استعفیٰ دینے کا کہا لیکن سپیکر نے یکسر انکار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ سپیکر شپ کا عہدہ انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دیا اس لیے وہ صرف ان کے کہنے پر عہدہ چھوڑیں گے۔