علی امین عدم اعتماد پر آمنے سامنےفیصل کنڈی

1 رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد:فیصل کنڈی،حکومت گرانا گورنر کی حیثیت نہیں:علی امین 
کنڈی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے،سانحہ سوات کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی، وزیر اعلی ٰ ،حفاظتی ضمانت میں توسیع 
وزیراعلیٰ کیخلاف سازش نہیں کر رہے، ہمارے پاس 54ارکان ہو چکے،علیمہ تو مائنس عمران خان کا بھی کہہ چکی، گورنر پختو نخوا
پشاور (خصوصی رپورٹ )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نیکہا ہیکہ جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئیگورنر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہوچکے ہیں،انہوں نیکہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے، پی ٹی آئی کے ڈائیلاگ ہم پہلے بھی سنتے تھیکہ جب عدم اعتماد کامیاب ہوا وہ سب کے سامنے تھا، اگرپی ٹی آئی کے پاس وفاق، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں زیادہ ارکان ہیں تو وہ عدم اعتماد لے آئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن سے سیاسی ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، علیمہ خان کہتی ہیں کہ مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی کے خلاف کسی سیاسی کارروائی میں شامل نہیں ہوں گے، علیمہ خان تو مائنس عمران خان کا بھی کہہ چکی ہیں۔ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔انہوں نے کہا کہ سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے، جہاں جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے، سانحہ سوات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، دریا ئوں کی تعمیرات کو ختم کیا جائے گا۔علاوہ ازیں پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔