18سالہ لڑکی سے زیادتی ،4ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاپولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو گزشتہ روز محسن نامی ملزم نے بہانے سے ٹاؤن میں واقع ایک عمارت کی چھت پر بلایاجہاں اس کے تین ساتھیوں نے مل کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا,ملزم شفیق نے نہ صرف لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنائی بلکہ دوران زیادتی اسے تھپڑ بھی مارا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق متاثرہ لڑکی نے پولیس کو درخواست دی جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں دفعہ 375 اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا,گرفتار ملزمان میں محسن، شفیق، جاوید اور ذیشان شامل ہیں۔ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام قانونی کارروائیاں کی جا رہی