پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ جاری ہے، اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مارکیٹ میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔
گزشتہ دو روز کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 2800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ آج بھی 532 پوائنٹس کی مزید کمی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 165,641 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں گراوٹ کی وجوہات میں غیر یقینی معاشی صورتحال، روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ، اور عالمی منڈیوں میں کمزوری شامل ہیں۔سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں استحکام کے لیے حکومت کو مالیاتی پالیسیوں میں واضح سمت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے اقدامات کرنے ہوں گے۔