پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 999 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1742 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 72 ہزار 196 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا۔ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.28 فیصد تیزی دیکھی گئی۔ ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی 1.05 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.52 فیصد کمی جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.24 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کا رجحان مختلف معاشی اشاریوں اور خطے کی صورتحال کے مطابق بدل رہا ہے، تاہم پاکستان مارکیٹ میں آج کا رجحان مثبت رہا۔