ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3,500 روپے سستا ہو کر 4,33,862 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا کی قیمت 3,001 روپے کم ہو کر 3,71,966 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ ایک تولہ چاندی کی قیمت 5,110 روپے پر مستحکم رہی ہے۔دوسری طرف، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔ سونا 35 ڈالر کم ہو کر فی اونس 4,115 امریکی ڈالر رہ گیا ہے۔