ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کا ضلعی کچہری اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد(آن لائن) ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کا ضلعی کچہری اسلام آباد کا دورہ،مختلف عدالتوں میں جاری قانونی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔منگل کوڈنمارک سے آنے والے جج جسٹس محمد احسن نے سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ اسلام آباد سے ملاقات کی اس موقع پر جسٹس محمد احسن نے مختلف عدالتوں کا بھی دورہ کیا اورعدالتوں میں جاری قانونی کارروائی کا مشاہدہ کیا انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ، جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ ودیگر عدالتوں کا دورہ کیا  جسٹس محمد احسن نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی عدالت کا بھی وزٹ کیا۔ ۔