تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کیا جا رہا ہے، جو مبینہ طور پر نیویارک، بوسٹن، واشنگٹن یا میامی جیسے امریکی شہروں کو جوہری نشانے پر رکھ سکتا ہے۔اسرائیلی اخبار کے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ ایران کسی بھی امریکی شہر کو ہدف بنا سکتا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ یقین نہیں کرتے، لیکن ایران آٹھ ہزار کلومیٹر رینج کے میزائل بنا رہا ہے، اگر اس میں تین ہزار کلومیٹر اور جوڑ دیں تو وہ امریکی مشرقی ساحل تک پہنچ سکتے ہیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ، یہ ایک بہت بڑا خطرہ ہے، آپ نہیں چاہیں گے کہ ایسے لوگوں کے ایٹمی نشانے پر ہوں جو امریکا مخالف نعرے لگاتے ہیں اور عقل سے عاری ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کو اس خطرے کو روکنے والا ملک قرار دیا اور دعوی کیا کہ ہم بہترین کام کر رہے ہیں