اسرائیل نے ہمیں بین الاقوامی پانیوں سے اغواء کیا: گریٹا تھنبرگ

یہ ایک اور دانستہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جو اسرائیل کی طویل فہرست میں شامل ہو گئی ہے
پیرس/سٹاک ہوم(آئی این پی ) معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے انہیں اور دیگر امدادی کارکنوں کو بین الاقوامی پانیوں سے اغوا ء کر کے زبردستی اسرائیل منتقل کیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گریٹا تھنبرگ اب بحفاظت سویڈن واپس پہنچ گئیں ، جبکہ دیگر آٹھ کارکنوں کو اسرائیلی حراست میں رکھا گیا ہے ۔ 22سالہ گریٹا نے پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہایہ ایک اور دانستہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جو اسرائیل کی طویل فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔