وزیراعظم کو الوداع کہنے ملائیشیاء کے وزیراعظم ہوائی اڈے پر آئے

کوالا لمپور(آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف  کو الوداع کہنے ملائیشیاء کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم خود کوالا لمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آئے ۔وزیراعظم کا دورہء ملائیشیاء کے دوران غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی ۔اس سے قبل وزیراعظم کی ملائیشیاء آمد پر بھی ملائییشیاء کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم وزیراعظم پاکستان کو ان کی رہائش گاہ پر خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے۔