اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی استقامت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے 8 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں قومی اتحاد، یکجہتی اور استقامت کی ایک روشن علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ دن نہ صرف 2005 کے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی یاد دلاتا ہے بلکہ اس کے بعد پاکستانی قوم کی غیر معمولی ہمت اور اجتماعی عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2005 کے زلزلے کے بعد قوم نے بے مثال اتحاد و تعاون کا مظاہرہ کیا، جو ہماری قومی اساس اور اجتماعی شعور کا مظہر ہے۔