آئندہ مالی سال کے اختتام تک حکومت کی تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل نظام کے تحت مکمل ہوں گی
وفاقی وزیر خزانہ سے اکیومن وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری اور معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے اکیومن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری، موسمیاتی لچک، معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹل فنانس ماڈل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد کی قیادت اکیومن کی بانی و سی ای او جیکولین نووگراٹز نے کی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ خزانہ نے وفد کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال، جاری اصلاحاتی عمل اور مالی نظم و ضبط کے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا پاکستان رواں سال کے اختتام سے قبل پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا اور آئندہ مالی سال کے اختتام تک حکومت کی تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل نظام کے تحت مکمل ہوں گی