کراچی (خصوصی رپورٹ)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے سندھ کی صوبائی سول سروس کے تیسرے سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خدمت عامہ ، دیانت داری اور قومی مفاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افسران دیانت اور اخلاقی اقدار کے معاملے میں اپنے پیش روں سے بہتر ثابت ہونے کی کوشش کریں اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ موثر خدمت عامہ کے لیے ذاتی استعداد، مضبوط کردار اور پیشہ ورانہ مہارت ناگزیر ہیں۔ انہوں نے افسران کو بددیانتی کے خلاف عدم روا داری اپنانے، بدعنوانی کو مسترد کرنے اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی