ڈیجیٹل فائل ٹریکنگ، کمپیوٹرائزڈ موومنٹ انڈیکس اورکاپی پٹیشن ٹریکنگ سسٹم متعارف
ریکارڈ رومز کی تنظیم نو، فائلوں کی سکیننگ اور ڈیجیٹل طور پر محفوظ بنانے کا عمل جاری
لاہور(خصوصی رپورٹ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ میں جدید ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم نافذ کردیا گیا ،اس سسٹم کی اہمیت کے پیش نظر دو ایڈیشنل رجسٹرارز کو بھی تعینات کردیا گیا،یہ ایک جامع اور موثر اصلاحاتی نظام ثابت ہوگا ہے جس کی مدد سیعدالتی ریکارڈ کی حفاظت، معیاری درجہ بندی، باقاعدہ نگہداشت اور شفاف و محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائیگا، نئے نظام میں تحت ڈیجیٹل فائل ٹریکنگ سسٹم، کمپیوٹرائزڈ موومنٹ انڈیکس اور کاپی پٹیشن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے،علاوہ ازیں کاپی برانچ کی کارکردگی بہتر بنا کر وکلا اور سائلین کو بروقت مصدقہ نقول کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، فعال اور پرانی فائلوں کی سکیننگ اور ڈیجیٹل طور پر محفوظ بنانے کا عمل بھی جاری ہے، ریکارڈ رومز کی تنظیم نو، فائلوں کی درجہ بندی، فائل لیبلنگ سسٹم اور ماحول کی بہتری کے لیے انتظامی اصلاحات بھی متعارف کروائی گئی ہیں۔