حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)سردی کی آمد کے ساتھ ہی حویلی لکھا میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔شہری علاقوں میں 13 گھنٹے جبکہ نواحی علاقوں میں 16 گھنٹے تک گیس بندش جاری ہے، چولہے ٹھنڈے پڑنے سے گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔دوسری جانب شہر میں پرانے گیس پائپ لائنز کی تبدیلی کا کام جاری ہے اور کئی مقامات پر پائپ لائن کی مرمت کے باعث گیس بندش کا سلسلہ مزید طویل ہو گیا ہے۔