بابا وانگا کی 2025 کے لیے پیشن گوئیاں: یورپ میں زوال اور دنیا کے خاتمے کا آغاز

بابا وانگا کی 2025 کے لیے پیشن گوئیاں: یورپ میں زوال اور دنیا کے خاتمے کا آغاز

دنیا کے مشہور آنجہانی نجومی بابا وانگا کی 2025 کے لیے پیشگوئیاں منظرعام پر آگئی ہیں، جن میں دنیا میں تباہی اور زوال کے عمل کا آغاز بتایا گیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا وانگا نے کہا ہے کہ 2025 سے یورپ میں زوال شروع ہوگا، جس کے نتیجے میں یورپ کی نصف آبادی ختم ہو جائے گی۔بابا وانگا کے مطابق 2025 میں ایک ایسا واقعہ پیش آئے گا جس کی کسی کو توقع نہیں، اور یہ دنیا کے خاتمے کے آغاز کی نشاندہی کرے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ 2043 تک یورپ میں مسلمانوں کی حکومت قائم ہوگی، 2076 میں دنیا بھر میں کمیونسٹ حکمرانی واپس آجائے گی، اور 5079 کو کائنات کے خاتمے کا سال قرار دیا۔بابا وانگا کی دیگر پیشن گوئیوں میں 2028 میں انسان کے زہرہ پر جانے، 2170 میں شدید قحط، اور 3005 میں مریخ پر جنگ شامل ہیں۔یاد رہے کہ بابا وانگا کو نائن الیون حملے کی پیشگوئی کے بعد عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔