ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات کے دوران دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں اور ڈرائیورز کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم پنجاب اور بلوچستان میں بارش کا کوئی واضح امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہی۔

ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں پارہ منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، استور منفی 6، گوپس منفی 5 جبکہ اسکردو، ہنزہ اور قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام، گلگت، کوئٹہ اور دیر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بالخصوص شمالی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔