جینیٹیکس سائنس میں نوبل انعام پانے والے معروف سائنسدان جیمس واٹسن 97 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، ڈی این اے کی ساخت کے حوالے سے ان کی تحقیق کے سبب جیمس واٹسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔جیمس واٹسن کی وفات کی تصدیق کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی ہے۔انہوں نے 1962ء میں نوبل انعام حاصل کیا تھا۔موت سے قبل ایک انٹرویو میں، جیمس واٹسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ اہم کام کرنا چاہتے تھے، اور سچائی کی تلاش ان کا بنیادی مقصد تھا۔واٹسن کو 1953ء میں فرانسس کرک اور مورس ولکنز کے ساتھ ڈی این اے کے ڈبل ہیلکس اسٹرکچر کی دریافت پر نوبل انعام کا شریک حقدار قرار دیا گیا تھا۔ان کی تحقیق، جسے نیچر نامی رسالے میں پہلی بار شائع کیا گیا، مالیکیولر بائیولوجی میں ایک اہم پیشرفت سمجھی جاتی ہے۔