وینزویلا نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا

وولکر ترک، وینزویلا کے جلا وطن شہریوں کے حقوق کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ہیں، حکومت
کراکس (اے ایف بی)وینزویلا کی قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔وولکر ترک نے گذشتہ ہفتے جاری کردہ بیان میں کاراکاس حکومت پر من مانی گرفتاریوں کا الزام لگایا تھا۔وینزویلا حکومت نے اس بیان کو جارحیت قرار دیا، اس کی تردید کی اور کہا ہے کہ ترک نہ صرف وینزویلا کے ان شہریوں کے حقوق کا دفاع کرنے میں ناکام ر ہے ہیں جنہیں امریکا نے جلا وطن کر کے ایل سلواڈور کی جیل میں بھیج دیاہے بل کہ انہوں نے امریکا میں اپنے والدین سے جُدا کئے گئے وینزویلین بچوں کی واپسی کا بھی مطالبہ نہیں کیا۔وینزویلا قومی اسمبلی کے سپیکر جارج روڈریگز نے حکومت سے وولکر ترک کے دفتر کے ساتھ تمام روابط منقطع کر نے کامطالبہ کیا ہے۔