پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرز کا عہدیداروں کی برطرفی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی) پی آئی اے ایئرکرافٹ  انجینئرز کی تنظیم سیپ نے صدر اور جنرل سیکریٹری کی ملازمت سے برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی آئی اے انتظامیہ نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان کے دونوں عہدیداروں کو ملازمت سے برطرف کیا تھا جس پر تنظیم نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔