یومیہ 1 لاکھ 30 ہزار مسافروں کے لیے سفری افراتفری پیدا ہو گئی
اوٹاور (آئی ا ین پی )ایئر کینیڈا نے فضائی میزبانوں کی ہڑتال کے رد عمل میں آپریشن بند کرنا شروع کر دئیے، جس کے بعد سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں، اس کے نتیجے میں یومیہ 1 لاکھ 30 ہزار مسافروں کے لیے سفری افراتفری پیدا ہو گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 180 شہروں کے لئے براہ راست پروازیں چلانے والی کینیڈا کی سب سے بڑی ایئرلائن نے اپنے مسافروں سے کہا کہ اگر ان کے پاس ایئر کینیڈا یا اس کی کم قیمت ذیلی کمپنی ایئر کینیڈا روج کا ٹکٹ ہے تو وہ ہوائی اڈے پر نہ آئیں۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ایئر کینیڈا ایکسپریس کی پروازیں، جو ایک تیسرے فریق کے ذریعے چلائی جاتی ہیں، ہڑتال سے متاثر نہیں ہوں گی، ایئر کینیڈا صارفین پر ہڑتال کے اثرات پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔