راولپنڈی میں ہڑتال جاری‘نان بائیوں کا جیل بھرو تحریک شروع کرنیکا فیصلہ

 10500 روپے بوری سرخ آٹا خرید کر 14 روپے کی  روٹی  فروخت نہیں کریں گے:صدر ایسوسی ایشن شفیق قریشی 
 راولپنڈی (آئی این پی)ر اولپنڈی میں  تیسرے دن بھی نان بائیوں کی ہڑتال جاری  رہی  جبکہ   نان بائیوں نے ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر تک پھیلانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نان بائیوں نے ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر تک پھیلانے کا اعلان کر دیا ۔  صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ ہم جیل بھرو تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں، ہم 10500 روپے بوری سرخ آٹا خرید کر 14 روپے روٹی اب فروخت نہیں کرینگے،موجودہ حکومت آئی آٹا سرخ بوری 5500 روپے سے 10500 روپے ہوگیا جبکہ میدہ فائن آٹا بوری 6200 روپے تھی  12 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کاکہناہے کہ  تنوروں کو جرمانے 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک کئے جاتے ہیں، پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی پیرا کا رویہ انتہائی توہین آمیز ہوتا ہے، انتظامیہ سے مذاکرات کاکوئی فائدہ نہیں، جیل بھرو تحریک اور ہڑتال پنجاب بھر میں وسیع کرنے کیلئے اجلاس میں   فیصلہ کریں گے۔