3سال کے دوران پنجا ب میں آگ لگنے کے268واقعات

 6117ایکڑ رقبہ جل کر راکھ بن گیا، ملک بھر میں جنگلات کی آتشزدگی کے 479 واقعات رپورٹ
اسلام آباد  (آئی این پی)ملکی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات‘ پنجاب میں   تین سال میں سب سے زیادہ 6 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ متاثر ہوا ہے۔  سرکاری ریکارڈ کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران پنجاب میں جنگلات میں آگ لگنے کے 268 واقعات پیش آئے جن میں 6117 ایکڑ رقبہ جل کر راکھ بن گیا، ملک بھر میں جنگلات کی آتشزدگی کے 479 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر 15497 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا، جن میں پنجاب کا حصہ تقریبا 40 فیصد رہا