فضل الرحمن ٹیلی فونک رابطہ نوازشریف

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔فون پر گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے ان کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی۔انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔