26ویں ترمیم کی طرح 27ویں ترمیم کا بھی پتہ نہیں لگ رہا اس میں کیا ہے:امیر جماعت اسلامی
مردان (آئی این پی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم کی طرح 27 ویں ترمیم کا بھی پتہ نہیں لگ رہا کہ اس میں کیا ہے۔مردان میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا مولانا فضل الرحمن کے پاس ایک اور حکومت کے پاس دوسرا مسودہ تھا۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام میں پیوند کاری کے بجائے اسے تبدیل کیا جائے، حکومت میں بیٹھے افراد کی غالب اکثریت فارم 47 والوں کی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اب پارٹیوں کے بجائے عوام کے ساتھ اتحاد کرے گی۔