صاحبزادہ حامد رضا عدالت میں پیش ‘ جیل بھیج دیا گیا

 گرفتار ی خود دی ہے وہ اپنی سزاء  کے خلاف اپیل کرنا چاہتے ہیں :بھائی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل آباد (آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین  و سابق ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو  انسداد دہشتگردی عدالت  میں پیش کر نے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ۔ گرفتار ی خود دی ہے وہ اپنی سزاء  کے خلاف اپیل کرنا چاہتے ہیں بھائی کی گفتگو،تفصیلات کے مطابق سانحہ 9مئی کو  سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین  و سابق ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے فیصل آباد میں احساس ادارے کے دفترپر حملہ اور توڑپھوڑ کی تھی ،صاحبزادہ حامد رضا کو سانحہ 9 مئی کیس میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی