صبا قمر کا اسموگ پر اظہارِ تشویش، لاہور کی فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کا مطالبہ

صبا قمر کا اسموگ پر اظہارِ تشویش، لاہور کی فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک:اداکارہ صبا قمر نے لاہور میں اسموگ سے بڑھتی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پیغام دیا کہ اسموگ کی شدت کے باعث سانس لینا دشوار ہو رہا ہے۔

 انہوں نے لکھا کہ یہ صورتحال استھما کے مریضوں کے لیے خاصی تکلیف دہ ہے اور ان سب کو زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے لاہور کی فضا کو صاف کرنے کی اپیل کی۔صبا قمر کے اس پیغام پر لاہور کے شہریوں نے بھی ردعمل دیتے ہوئے اسموگ کی سنگینی سے اتفاق کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔اسموگ سے متعلق مشکلات کے پیشِ نظر لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں بازاروں کو شام 8 بجے بند کرنے اور اتوار کے دن مکمل چھٹی رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ مزید برآں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے موٹر وے اور رنگ روڈ میں داخلے پر پابندی اور ورک فرام ہوم پالیسی کا آغاز کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔