سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زر مبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کیا ہے جس کے مطابق ڈالر کے ذخائر 30 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1.8 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر ریزرو 11 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔تاہم، بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں 13.5 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے، جس کے بعد یہ 4 ارب 75 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔ اس کمی کے باعث ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بھی کم ہوگئے ہیں اور یہ 15 ارب 93 کروڑ 18 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔یہ تبدیلی ملکی اقتصادی حالت اور زرمبادلہ کے ذخائر کی حالت پر اثر انداز ہو سکتی ہے، جبکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے ذخائر کو مستحکم رکھنے کے اقدامات کی ضرورت کو بھی مزید اجاگر کرتی ہے۔