ڈی آئی جی آپریشنز کے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرپرائز دورے کیے۔ انہوں نے ڈولفن اسکواڈ اور پی آر یو ٹیموں کو چیک کیا اور سیکیورٹی کی موجودگی اور متحرک ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مال روڈ، گلبرگ اور برکت مارکیٹ میں ٹیموں کی نگرانی کی اور موبائل اسکواڈ کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے ڈولفن اور پی آر یو ٹیموں کی جانب سے مستعدی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔فیصل کامران نے بتایا کہ 122 ڈولفن اور 50 پی آر یو ٹیمیں رات کی ڈیوٹی پر موجود ہیں اور شہر بھر میں موبائل اسکواڈ چوبیس گھنٹے متحرک ہیں تاکہ شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس ٹیمیں مستعدی سے ڈیوٹی کریں اور مشکوک گاڑیوں کی سختی سے چیکنگ کریں تاکہ شہری اطمینان سے رہ سکیں۔