یوم اقبال پرکل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔جمعرات کو کابینہ ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل 9 نومبر بروز ہفتہ یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔