باراک اوباما کی ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد

 انتخابات کا نتیجہ وہ نہیں ہے جس کی ہمیں امید تھی‘جمہوریت کیلئے تسلیم کرنا ہوگا:سابق امریکی صدر
واشنگٹن (آئی این پی )سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  اوباما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ظاہر ہے انتخابات کا نتیجہ وہ نہیں ہے جس کی ہمیں امید تھی، تاہم جمہوریت میں رہنے کا مطلب ہے کہ اس بات کو تسلیم کیا جائے کہ ہمارا نکتہ نظر ہمیشہ کامیاب نہیں ہوگا اور ہمیں پرامن اقتدار کی منتقلی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔