ماسکو(آئی این پی ) کریملن نے امریکا میں صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات امریکا کا داخلی معاملہ ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام بھجوائے جانے سے متعلق کریملن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد دینے کے صدر پیوٹن کے کسی بھی منصوبے سے لاعلم ہیں۔