ماسکو( آن لائن ) کریملن نے اس بات کی تردید کی کہ روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف صدر ولادی میر پیوٹن کی نظر میں اپنی اہمیت کھو چکے ہیں۔کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کے ساتھ روزانہ بریفنگ کے دوران کہا کہ ایسی قیاس آرائیاں ‘‘حقیقت کے مطابق نہیں ہیں اور لاوروف اپنی وزارتِ خارجہ کی ذمہ داریاں بلا تعطل انجام دے رہے ہیں