سپریم کورٹ میں آئینی مقدما ت کی چھانٹی شروع ہوگئی

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ میں آئینی مقدما ت کی چھانٹی شروع کردی گئی ،سینکڑوں فائلیں جمع کی گئی ہیں مزیدکابھی جائزہ لیاجارہاہے۔نئی آئینی درخواستوں کوالگ سے ترتیب دیاجارہاہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ ان درخواستوں کی سماعت کرسکے گا۔پیرسے قبل نئے آئینی بنچ کاتمام عملہ اور سیکرٹریٹ کافیصلہ کیے جانے کاامکان ہے اس کے فوری بعدآئینی درخواستوں کواس سیکرٹریٹ میں منتقل کردیاجائیگا