ٹرمپ کا دباؤ: ایف ڈی اے کی مینگو اور بلیو بیری فلیور ویپ کی منظوری

ٹرمپ کا دباؤ: ایف ڈی اے کی مینگو اور بلیو بیری فلیور ویپ کی منظوری

امریکی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر ڈاکٹر مارٹی میکری پر دباؤ ڈالا ہے تاکہ ویپ اور نکوٹین مصنوعات کے فلیورز کی منظوری میں تیزی لائی جائے۔  
رپورٹس کے مطابق، وائٹ ہاؤس اور فلوریڈا میں متعدد ملاقاتوں کے دوران ٹرمپ نے خاص طور پر نوجوان ریپبلکن ووٹرز میں فلیور ویپ کی اہمیت پر زور دیا۔  اس کے نتیجے میں، ایف ڈی اے نے ’گلاس‘ کمپنی کے 4 فلیور ویپ پروڈکٹس کی منظوری دی، جن میں مینگو، بلیو بیری اور دو مینتھول فلیور شامل ہیں، جو بائیڈن دور کی سخت پالیسیوں کے برعکس قرار دیے جا رہے ہیں۔  ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کے تحت صارف کی عمر کی تصدیق اور موبائل فون سے لنک کے ذریعے استعمال کو محدود کیا جائے گا تاکہ کم عمر افراد کی رسائی روکی جا سکے۔  ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ فلیورڈ ویپ نوجوانوں میں اس کے استعمال میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں، جبکہ کمپنی کا مؤقف ہے کہ یہ مصنوعات بالغ افراد کو سگریٹ چھوڑنے میں مدد دے سکتی ہیں۔