شہید ڈی ایس پی طارق کمبوہ کی بیٹی ماہ نور طارق پی ایس پی میں منتخب

:لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے شہید ڈی ایس پی طارق کمبوہ کی بیٹی ماہ نور طارق نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ماہ نور طارق نے سی ایس ایسکے مقابلے کے اعلیٰ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پولیس سروس آف پاکستان (PSP) میں جگہ بنائی ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ماہ نور طارق کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اہلخانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے شہدا اور حاضر سروس ملازمین کے ہونہار بچوں کی تعلیمی میدان میں کامیابیاں پوری فورس کیلئے باعث فخر ہیں