ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسیز پر ان کا اثر نمایاں ہوگا:ایرانی میڈیا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر شہید علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان نے نئے رہنما کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کی جس میں مجتبیٰ خامنہ ای کو اکثریت کی حمایت حاصل ہوئی، سپریم لیڈر کے منصب پر مجتبیٰ خامنہ ای کی تعیناتی کو تاریخی فیصلہ قرار دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجتبی خامنہ ای ایران کے اعلیٰ ترین سیاسی اور مذہبی منصب کے نئے رہنما ہوں گے اور ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسیز پر ان کا اثر نمایاں ہوگا