راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) انٹرمیڈیٹ کے امتحانات عارضی طور پر ملتوی کردیے گئے تاہم ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کااعلان جلد کیا جائے گا۔تفصیلات کے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے تحت ہونے والے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات اور سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات عارضی طور پر ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے بتایا کہ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔