اسلام آباد میں ہفتہ وار بازار تاحکم ثانی بند کر دئیے گئے

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی دارلحکومت میں ہفتہ وار بازار تاحکم ثانی بند کر دئیے گئے، فائر سیفٹی انتظامات اورکلیئرنس نہ ملنے تک بازار بند رہیں گے۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے فائر سیفٹی کے معیار پر پورا نہ اترنے پر شہر کے دو بڑے ہفتہ وار بازاروں کو 16 اکتوبر سے عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔یہ بازار اس وقت تک بند رہیں گے جب تک وہ متعلقہ اداروں سے فائر سیفٹی کلیئرنس حاصل نہیں کر لیتے۔بازاروں کو دوبارہ کھولنے کے لئے"کیپٹل ایمرجنسی سروسز اور "کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے فائر سیفٹی کی باضابطہ تصدیق اور اجازت لینا لازمی ہوگی