یاسین ملک کی بیٹی کا بھارتی جارحیت کے نتیجے میں کشمیر میں شہید 2 مساجد کی دوبارہ تعمیر کا اعلان

یاسین ملک کی بیٹی کا بھارتی جارحیت کے نتیجے میں کشمیر میں شہید 2 مساجد کی دوبارہ تعمیر کا اعلان

اسیر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی، رضیہ سلطان نے بھارتی جارحیت کے ردعمل میں کشمیر میں شہید ہونے والی دو مساجد کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

دختر یاسین ملک نے اپنی گفتگو میں کہا کہ رضیہ سلطان فاؤنڈیشن کی جانب سے شہید مساجد کی دوبارہ تعمیر کی جائے گی اور اس کا مقصد کشمیریوں کے عزم کو اجاگر کرنا ہے کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی، جو کہ گجرات اور مسلمانوں کے قاتل کے طور پر جانا جاتا ہے، نے کشمیر کی مساجد پر حملے کیے ہیں۔

رضیہ سلطان نے کہا کہ کوٹلی اور مظفرآباد میں شہید ہونے والی دونوں مساجد کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا تاکہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا جا سکے اور کشمیری مسلمانوں کے عزم کو مضبوط کیا جا سکے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے تھے، جن میں زیادہ تر مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں 26 افراد شہید اور 46 زخمی ہو گئے تھے، جن میں بیشتر عام شہری شامل تھے۔