کرا چی(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ میں سمجھ رہا تھا کہ کراچی تبدیل ہوگیا ہوگا مگر دیکھ کر مایوسی ہوئی ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا پاکستان کے معاشی مرکز میں پانی ہے نہ سڑکیں ہیں، بے پناہ وسائل موجود ہیں پیپلزپارٹی کم از کم کراچی کو تو بنا دے اس سے اچھے تو ہمارے دیہات ہیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے اگر یہی خراب ہے تو دل ٹوٹ جاتا ہے، سیوریج بھی سمندر میں جاتا ہے اللہ ہی حافظ ہے۔