یہ صرف طیارے نہیں، یہ ہماری خودداری، قومی وقار اور مادرِ وطن کے تحفظ کی پرواز ہے :وفاقی وزیر
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی فضائیہ کے بروقت، موثر اور جرات مندانہ ردعمل پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ یہ صرف طیارے نہیں، یہ ہماری خودداری، قومی وقار اور مادرِ وطن کے تحفظ کی پرواز ہے انہوں نے کہاکہ جو قوم اپنی سرزمین کی حفاظت کا ہنر جانتی ہو اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم اگر دشمن اپنے ناپاک عزائم سے باز نہ آیا تو دفاع کرنا نہ صرف ہمارا حق ہے بلکہ فرض بھی ہے انہوں نے کہاکہ افواجِ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پوری دنیا کو باور کرا دیا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے احسن اقبال