کوئی دشمن پاکستان کیطرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا: چودھری پرویزالٰہی

گجرات میں نشان حیدر میجر شبیر شریف شہید کی یادگار پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی
 تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دیا، منڈی بہاؤالدین اور چکوال میں ڈویلپمنٹ کی: سابق وزیراعلیٰ 
لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گجرات میں نشان حیدر میجر شبیر شریف شہید کی یادگار پر حاضری دی۔ چودھری پرویزالٰہی نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی فلاح کیلئے دعا کی اور باالخصوص غزہ اور ایران کے شہیدوں کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی۔ راسخ الٰہی، میاں عمران مسعود، شیخ شہکاز اسلم، شیخ شہباز اسلم اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہداء￿  ہمارا فخر ہیں، گجرات کی دھرتی پورے ملک میں واحد ہے جہاں کے سپوتوں نے تین نشان حیدر حاصل کیے، شہداء￿  کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان کا نام انشاء￿  اللہ تاقیامت روشن رہے گا، جب تک ملک کی خاطر جان قربان کرنے کا جذبہ زندہ ہے کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں نے اپنے خون سے ملک کی حفاظت کی اور آج بھی کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ گجرات، منڈی بہاؤالدین اور تلہ گنگ چکوال میں زیادہ خدمت کی کہ یہاں شہیدوں کے وارث ہیں، گجرات کو ڈویڑن بنایا، 1122 جیسا ادارہ بنایا، تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دیا، منڈی بہاؤالدین اور چکوال میں بے انتہا ڈویلپمنٹ کی